جمعه 02/می/2025

ایہوداولمرٹ کی دنیا کے یہودیوں کو اسرائیل آنے کی دعوت

اتوار 21-اکتوبر-2007

اسرائیلی وزیراعظم ایہوداولمرٹ نے دنیا کے یہودیوں کو اسرائیل  کر آباد ہونے کا کہاہے- انہوں نے یہودیوں کے اسرائیل آنے کے حوالے سے اشدود میں منعقدہ کانفرنس کے افتتاحی خطاب میں دنیا کے یہودیوں کو مخاطب ہو کر کہا  ئو ہمارے ساتھ مل جاؤ – زندگی بسر کرنے کے لئے اسرائیل تمہارے لئے دنیا کی بہترین جگہ ہے- واضح رہے کہ گزشتہ سالوں میں اسرائیل آنے والے یہودیوں کی تعدا دمیں کافی کمی واقع ہوئی ہے –
 یہودیوں کی بحالی کی وزارت نے نئے یہودیوں کو اسرائیل  نے اور اسرائیل سے بھاگنے والے یہودیوں کو واپس لانے کے لئے مہم شروع کی ہے-ان کو حوصلہ افزائی کے لئے مختلف قسم کی پرکش پیشکشیں اور مراعات دی جارہی ہے
یہودیوں کی بحالی کی وزارت نے 2008ء میں 15ہزار سے 20ہزار تک نئے یہودیوں کو اسرائیل لانے کا ہدف مقرر کیاہے- وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل آنے والے یہودیوں کا تناسب مسلسل گرتا جارہاہے اور 1998ء سے اب تک 2007ء کے سال میں سب سے کم یہودی اسرائیل آئے ہیں – رپورٹ کے مطابق 2007ء کے شروع سے اب تک 14843یہودی اسرائیل منتقل ہوئے ہیں جن میں سابق سوویت یونین کے 4671وپیا کے 61ریکہ کے 2412فرانس کے 2301یہودی شامل ہیں-

مختصر لنک:

کاپی