جمعه 02/می/2025

فلسطینی کے گھر کی مسماری پر بیت المقدس شہر میں دھرنا

اتوار 21-اکتوبر-2007

بیت المقدس کے درجنوں شہریوں نے جمعہ کے روز ایک فلسطینی شہری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے دھرنا دیا اور اسرائیلی ہائی کورٹ کی جانب سے اس کے گھر کو منہدم کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے کی مذمت کی – گھر کے مالک مجید ابوعیشہ کا کہناہے کہ اس کے گھر کو منہدم کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی اور اس کے خلاف اپیل کے لئے آخری تاریخ 21اکتوبر مقرر کی تھی- انہوں نے الزام عائد کیا کہ تعمیراتی کمیٹی کی جانب سے اجازت حاصل کرنے کے باوجود عدالت نے یہ فیصلہ کیا لیکن اسرائیلی پراسیکیوٹر نے کمیٹی کی اجازت کو منسوخ کردیا اور اس کے گھر کو مسمار کرنے پر اصرار کیا-
انہوں نے کہاکہ چار منزلہ عمارت 2003 ء میں تعمیر کی گئی تھی اور اس کی تعمیر کی اجازت حاصل کرنے کے لئے وکلاء کی خدمات حاصل کرلی گئی تھیں- یہ اجازت ملی لیکن میونسپلٹی نے اس کو کالعدم قرار دے دیا – ابوعائشہ نے فلسطینی اتھارٹی کی قیادت سے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھے تاکہ مقبوضہ بیت المقدس شہر پر ان کا کنٹرول برقرار رہ سکے- انہوں نے کہا کہ اس عمارت کی تعمیر سے بیت المقدس شہر کے لوگوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے-

مختصر لنک:

کاپی