جمعه 02/می/2025

حماس کے لیڈروں کے گھروں کے محاصرے اور تلاشی کی مذمت

اتوار 21-اکتوبر-2007

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے سیکورٹی ملازمین کی جانب سے حماس سے تعلق رکھنے والے افراد کے گھروں پر حملوں اور نظربندیوں کی غیر اخلاقی مہم پر شدید تشویش کااظہار کیا ہے ، یہ فلسطینی شہداء ،قیدیوں اور اسرائیلی فوج کو مطلوب افراد کے لوگوں کے گھرہیں-
مرکز اطلاعات فلسطین کو موصولہ پریس ریلیز کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے سیکورٹی عملے کے افراد مرحوم شیخ سعید بلال کے گھر میں گھس گئے، گھر کی عورتوں کو حجاب نہ اوڑھنے دیا اور ان کے دوبیٹوں بکر اور عمر اور نواسے سعید کو گرفتارکرلیا- اعلامیے میں کہاگیاہے کہ ان کے باقی بیٹے بھی اسرائیلی جیلوں میں ہیں اور طویل المدت سزائیں بھگت رہے ہیں –
پریس ریلیز میں مزید کہاگیاہے کہ اس سے پہلے ڈاکٹر عزیز دویک کے گھر پر رکن اسمبلی حسان یوسف اور جمال القویل کے گھروں پر بھی حملہ کیاگیا- حماس نے کہاہے کہ فلسطینی اتھارٹی کا سیکورٹی عملہ اخلاقی زوال کی انتہاؤں تک پہنچ گیاہے- شہداء اور اسیران کے گھروں کا محاصرہ کیا گیااور ان کے گھروں میں داخل ہونے سے پہلے اجازت بھی طلب نہ کی گئی، عورتوں کو بھی یہ اجازت نہیں دی کہ وہ مناسب لباس پہن سکیں- انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے پروگرام سے انحراف کرنے والوں اور اس شرمناک طرز عمل کے حامل لوگوں کو مجرم کے طور پر لیا جائے گا-
فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر ظلم وزیادتی کا سلسلہ جاری ہے ، نابلس سے سات فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتارشدگان میں شادے منصور بھی شامل ہیں جو شہید جمال منصور کا عزیز ہے، ان کو گھر کے محاصرے کے دوران گرفتارکیاگیا- یحیی شرف کو ملازمت کی جگہ سے اور یونیورسٹی کے طالب علم ابراہیم الخروف کو اس وقت گرفتار کیاگیا جب وہ الخلیل یونیورسٹی سے واپس آرہاتھا-

مختصر لنک:

کاپی