جمعه 02/می/2025

محمود عباس سیاسی منظر سے ہٹ رہے ہیں:مصری

اتوار 21-اکتوبر-2007

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے اصلاح وتبدیلی پارلیمانی بلاک کے سیکرٹری جنرل مشیرالمصری نے کہاہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اور ان کے مشیر سیاسی اور دستوری طور پر منظر سے غائب ہو رہے ہیں- فلسطینی اتھارٹی کے ایک ذریعے کی رائے کویتی اخبار نے شائع کی تھی کہ محمود عباس نے کنڈو لیزا رائس سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ اگر موسم سرما کانفرنس ناکام ہوئی اور اس کا نتیجہ مرتب نہ ہوا تو وہ اپنے عہدے سے استعفی دے دیں گے ، نیز یہ کہ انہوں نے کنڈو لیزا رائس سے کہاتھا کہ وہ کانفرنس کے انعقاد سے پہلے سیاسی ایجنڈے اورٹائم ٹیبل کا اعلان کریں- قدس پریس کو موصول ہونے والی پریس ریلیزکے مطابق مصری نے محمود عباس کے بیانات کی سچائی پر شک و شبہ کا اظہار کیا اور کہاکہ محمود عباس اس قدر مضبوط نہیں ہیں کہ وہ اتنا مضبوط قدم اٹھاسکیں-
مشیر المصری نے کہاکہ فلسطین میں سیاسی خلفشار کی وجہ یہ ہے کہ محمود عباس نے سیاسی طور پر غلط اقدامات کئے ہیں جو انہوں نے داخلی گفت و شنید کو ترویج نہیں دیا اور امریکہ و اسرائیل کے منصوبوں پر زیادہ اعتماد کااظہار کیا – انہوں نے محمود عباس سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے موقف پر نظرثانی کریں کیونکہ اسرائیلی تسلط کا انہیں کوئی فائدہ نہیں ملے –
حماس کے اصلاح و تبدیلی بلاک کے رکن احمد  تون جو اسرائیلی جیل میں قید ہیں ،نے ایک خط کے بارے میں انکشاف کیا کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی حکومت سے تعلق کی بناء پر قیدیوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جائے – انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے اس پر خاموشی اختیار کررکھی ہے-

مختصر لنک:

کاپی