جمعه 02/می/2025

مغربی کنارے میں ایک ہفتے میں اسرائیل کی چونتیس فوجی کارروائیاں

اتوار 21-اکتوبر-2007

اسرائیلی فوجی دستوں نے مغربی کنارے کے شہروں ، دیہاتوں اور مہاجر کیمپوں میں ایک ہفتے کے دوران چون فلسطینی گرفتار کئے گئے ان میں پانچ بچے اور ایک نوجوان عورت بھی شامل ہے-
فلسطینی سینٹر برائے انسانی حقوق (پی سی ایچ آر)نے جمعہ کے روز رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 17اکتوبر کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے شہریوں کے گھروں پر دھاوا بول دیا ، اندھا دھند فائرنگ کی اورعام شہریوں کو خوفزدہ کیا، ان میں سے اکثر حملے نصف شب کے بعد کئے گئے-
فلسطینی سینٹر برائے انسانی حقوق (پی سی ایچ آر) کے مطابق سال 2007ء کے آغاز سے اب تک 2146 فلسطینی گرفتار کئے گئے ہیں- رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اکثر فلسطینی فوجی رکاوٹوں اور چوکیوں پر اس وقت گرفتار کئے گئے جب وہ وہاں سے گزر رہے تھے ، ان میں سے کچھ گرفتاریاں مغربی کنارے میں متنازعہ دیوار کی تعمیر کے خلاف کئے جانے والے مظاہروں میں بھی کی گئیں –

مختصر لنک:

کاپی