جمعه 02/می/2025

القسام بریگیڈ کا اسرائیلی کشتی پر حملہ

ہفتہ 20-اکتوبر-2007

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس ) کے عسکری ونگ عز الدین القسام بریگیڈ نے جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح ساحل کے بالمقابل اسرائیلی بحریہ کی کشتی پر مشین گنوں سے حملہ کیا-
مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ قسام بریگیڈ کے ایک گروپ نے اسرائیلی بحری کشتی کو رفح کے ساحل پر نشانہ بنایا اس کی وجہ سے کشتی واپس ہونے پر مجبور ہوگئی- اسرائیلی ریڈیو نے تصدیق کی ہے کہ بحریہ کی تین کشتیاں رفح کے ساحل پر نشانہ بنائی گئیں – یہ حملہ ماہی گیر کشتی سے کیا گیا تا ہم فلسطینی ذرائع نے ماہی گیر کشتی کو حملے میں استعمال کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ ساحل سے کیا گیا تھا-
 یہ دوسرا موقع ہے کہ جب غزہ کی پٹی کے ساحل پر اسرائیلی بحری کشتی کو مجاہدین کے جوابی حملے نے واپس جانے پر مجبور کردیا-اسرائیلی میڈیا نے کئی بار یہ خبر نشر کی ہے کہ حماس نے امریکی فراہم کردہ اسلحہ استعمال کرنا شروع کردیا ہے جو اس نے جون کے مہینے میں فلسطینی اتھارٹی کے سیکورٹی عملے سے چھینا تھا-

مختصر لنک:

کاپی