اسرائیل کے سابق وزیر خارجہ سیلفان شالوم نے صہیونی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے دورہ ماسکو پر تنقید کرتے ہوئے اسے ایک’’گھٹیا اقدام‘‘ سے تعبیر کیا ہے- سیلفان شالوم حزب مخالف کی جماعت لیکوڈ کی ٹکٹ پر اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے-
انہوں نے اسرائیلی ریڈیو سے ایک انٹرویو میں اولمرٹ اور ولاڈیمر پوٹین کے درمیان ملاقات کو ’’مارننگ واک‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روسی صدر کے دورہ تہران کے فوری بعد اسرائیلی وزیر اعظم کا دورہ ماسکو ایک ایسا اقدام ہے کہ جس سے ایران کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے –
یاد رہے کہ ماضی قریب میں ماسکو‘ مشرق وسطی کی ریاست میں شرکت کے لیے دلچسپی لیتا رہا ہے اور علاقے میں ان فریقوں سے اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے کہ جن کے بارے میں امریکی انتظامیہ رائے اچھی نہیں رکھتی ہے-
