اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بارے میں غور و فکر کرنے کے حوالے سے خبروں کی اخوان المسلمون نے تردید کی ہے – مصر میں اخوان المسلمون کے پولٹ بیورو کے چیئرمین ڈاکٹر عصام العریان نے واضح کیا ہے کہ اخوان المسلمون اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گی –
وہ غاصب ریاست کو ماننے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے – ایک بیان میں انہوں نے کہاہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے یا اس بارے میں غو ر وفکر کرنے کی بے بنیاد خبروں کامقصد اخوان المسلمون کو بدنام کرنا ہے-
ڈاکٹر عصام العریان نے کہاہے کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیاگیا ہے- انھوں نے کہا تھا کہ اخوان المسلمون اگر حکومت میں جاتی ہے تو وہ بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری دستورکے مطابق کرے گی- مصر نے اسرائیل کے ساتھ متعدد معاہدے کررکھے ہیں – اخوان المسلمون ان معاہدے کے ساتھ جمہوری اور دستوری رویہ اپنائے گی- وہ ان معاہدوں کو دوبارہ پارلیمنٹ میں رکھے گی- امن معاہدہ عوام کا فیصلہ ہے، ہمارا خیال ہے کہ اس پر ظلم کی فضا میں دستخط کئےگئے ہیں- انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں کسی کے لئے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ جنبش قلم سابقہ حکومتوں کے تمام اقدامات کالعدم قرار دے دے-
