فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جواب دہ سیکورٹی فورسز نے فلسطین میں اخوان المسلمون کے ایک بانی رکن الشیخ سعید بلال مرحوم کے گھر پر دھاوا بولا اور ان کے دوبیٹوں کو گرفتا ر کرلیا-
تفصیلات کے مطابق نابلس کے ’’المریج ‘‘محلے میں واقع الشیخ سعید بلال مرحوم کے گھرمیں فلسطینی سیکورٹی فورسز کے اہلکار زبردستی داخل ہوگئے- انہوں نے خواتین کو پردہ کرنے کی بھی اجازت نہیں دی – اہلکاروں نے مرحوم سے بدزبانی کرتے ہوئے غلیظ زبان استعمال کی – ان کے بیٹوں بکر اور عمر اور ایک پوتے کو گرفتار کرنے سے قبل گھر میں توڑ پھوڑ کی – سیکورٹی فورسز نے الشیخ سعید بلال مرحوم کے بیٹوں اور پوتے کو تشدد کا نشانہ بنایا- ان کے سر اور جسم کے دوسرے حصوں پر بندوقوں کے بٹ مارے – جمع ہونے والے عوام کو منتشر کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز نے ہوائی فائرنگ کی-
واضح رہے کہ الشیخ سعید بلال کے خاندان کے تین اور افراد معاذ ، عثمان اور عبادہ اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں- ان پر مغربی کنارے القسام بریگیڈ کے کمانڈر ہونے اور فدائی حملوں میں شریک ہونے کا الزام ہے – معاذ کو دو مرتبہ عمر قید، عثمان کو دو مرتبہ عمر قید اور آنکھوں کی بینائی سے محروم عبادہ کو گیارہ سال کی سزا کا ٹ رہے ہیں – بکر ،عمر اور سعید کی گرفتاری کے بعد اب الشیخ بلال سعید مرحوم کے گھر میں کوئی مرد باقی نہیں رہاہے –
