اسلامی تحریک مزاحمت (حماس ) نے فلسطینی عوام ، مسلم اقوام اور عالم عرب کو عید الفطر کے موقعہ پر مبارک باد پیش کی ہے- حماس نے شہداء اور زخمیوں کے گھرانوں کو خصوصی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مجاہدین کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور چاہے کوئی بھی قیمت دینا پڑے‘ آ زادی کی جدوجہد جاری رہے گی –
حماس نے اپنے بیان میں داخلی مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا ہے اور اسے فلسطینیوں کے درمیان اتحاد پیدا کرنے کا واحد راستہ قرار دیا ہے – حماس نے فلسطینی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک دوسرے سے یکجہتی کا اظہار کریں نیز شہداء، زخمیوں، قیدیوں کے گھروں میں جائیں اور نیز یتیموں، بیوائوں اور ضرورت مندوں کے سےتعاون کریں –
حماس نے فلسطینی عوام سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ عید الفطرکے موقعہ پر رواداری اور درگز کی عملی روح کا مظاہرہ بھی کریں – حماس نے اسرائیلی جیلوں میں موجود تمام فلسطینی اور عرب قیدیوں کو بھی مبار ک باد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ جلد ہی اپنے عزیزوں اور اہل خانہ کے درمیان ہوں گے –
