اسرائیلی بحریہ کی جنگی کشتیوں نے منگل کی رات رفح کے ساحل سے تھوڑے فاصلے پر فلسطینی ملاحوں پر گولیاں چلائیں اور بارود پھینکا- ملاحوں کا کہنا ہے کہ بھاری مشین گنوں سے ان پر تمام اطراف سے گولیاں برسائی گئیں اور ماہی گیر کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا، جس سے کشتیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا –
ملاحوں کا کہنا ہے کہ مصر فلسطین بحری حدود میں رفح ساحل کے نزدیک اسرائیلی جنگی کشتیوں کی موجودگی میں اضافہ ہوچکا ہے اور یہ جنگی کشتیاں رات بھر شعلے اگلتی ہیں – ملاحوں نے ان کشتیوں کے ذریعے غزہ کی پٹی میں مصر سے کسی قسم کی سمگلنگ کی تردید کی ہے، انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے ان پر حملہ اسلحہ سمگلنگ کے شبے میں کیا –
