جمعه 02/می/2025

مصری سرحد سےغزہ اسلحہ سمگلنگ سے متعلق اسرائیلی بیان پر قاہرہ کی مذمت

پیر 15-اکتوبر-2007

مصر نے اسرائیلی حکومت کی طرف سے غزہ میں اسلحہ سمگلنگ کی کار روائیوں سے اغماض برتنے سے متعلق بیانات پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں دو ٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا ہے-
قاہرہ میں مصری وزارت خارجہ کے ترجما ن نے اسرائیلی پبلک سیکورٹی کے وزیر ایوی ڈچر کے اخباری بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر اپنی سرحدوں پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے- مصری ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے میڈیا میں ایسی بے بنیاد باتوں کے ذریعے امریکی توجہ حاصل کرنا ایک ٹیکٹیکل طریقہ کار ہے- اسرائیل بلاوجہ ایسے بیانات نہیں دے رہا ہے بلکہ ایسے بیاتات کا مقصد امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں میں مصر کے لئے 2008 کی امریکی امداد کی بحث پر اثر انداز ہونا ہے-
ایوی ڈچر نے امریکہ، روس، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے نمائندے ٹونی بلئیرکے ایک بیان کا حوالہ دیا ہے کہ جس میں کہا گیا تھا کہ مصر ایک دن میں اپنی سرحد سے اسلحہ سمگلنگ روک سکتا ہے- ہارٹز اخبار نے اپنے آن لائن ایڈیشن میں امریکی اور اسرائیلی اہلکاروں کے درمیان ملاقات کی خبر بھی شائع کی جس میں طرفین نے مصری سرحد سے اسلحہ سمگلنگ جیسے معاملات پر بحث کرتے ہوئے اسے روکنے کے لئے مصری حکومت  پر دباؤ ڈالنے کے لئے کہا گیا- ملاقاتوں میں اس رائے کا اظہار کیا گیا کہ فلاڈیلفیا روٹ سے ہونے والی اسلحہ کی یہ سمگلنگ پیش آئند مشرق وسطی امن کانفرنس پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے-

مختصر لنک:

کاپی