اسرائیلی وزیر دفاع اور کادیما پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ایہود باراک نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد فلسطینی صدر محمود عباس کو مضبوط اور اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کو کمزور کرنا ہے-
انہوں نے موسم سرما پارلیمانی سیشن کے آغاز سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو طاقت اور اعتماد کے اصول پر چلتے ہوئے فلسطینیوں سے کئے گئے امن کے معاہدے تک پہنچنا چاہیے- مجوزہ امن کانفرنس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی دعوت پر امن کانفرنس کی کامیابی کے لیے ہم کوشاں ہیں‘ لیکن عجلت پسندی سے کام نہیں لینا ہوگا- انہوں نے کہا کہ اسرائیل بہت طاقتور ہے- اسے فلسطین اور اپنے دیگر پڑوسیوں کے ساتھ تصفیہ کے لیے ہر قسم کے ذرائع تلاش کرنا چاہئیں- طاقت کا استعمال خود اعتمادی کا اور ثابت قدمی کا مظہر ہے لیکن اسرائیل کو آنکھیں کھلی رکھنا ہوں کیونکہ مشرق وسطی کے حالات شمالی امریکہ یا مغربی یورپ جیسے نہیں ہیں-