اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے مقبوضہ فلسطین میں عید کی علی الصبح جنوبی غزی کی پٹی میں خانیونس شہر کے مشرق میں واقع القرارہ نامی بلدیہ میں گشت پرمامور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا –
اس دوران القسام مجاہدین نے دشمن فوج پر دھماکہ خیز بموں کی بارش کر دی جسکے بعد صہیونی فورس کے گشتی ہیڈ کوارٹر سے چیخوں کی آوازیں سنائی دیں،جن سے دشمن کی صفوں میں بھاری جانی و مالی نقصان کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے-
القسام بریگیڈ نے اپنے آپریشن روم سے جاری میڈیا کو ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ تنظیم کے جانبازوں نے اسرائیلی فوج کے اسپیشل ٹاسک فورس گشتی دستوں پر مقامی ساختہ ہتھیاروں سے ایک بڑا حملہ کیا ہے- عید کے روز کئے گئے اس حملے کا مقصد بیان کرتے ہوئےتنظیم نے واضح کیا ہے کہ کارروائی کے ذریعے ہم صہیونی دشمن کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ اسکے دراندازی کے عزائم کو غیور فلسطینی ٹھنڈے پیٹوں برداشت نہیں کریں گے-
بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی فضا میں مختلف اقسام کے اسرائیلی طیاروں کی موجودگی میں حماس کے جانبازوں نے حملہ کرکے صہیونی فوجیوں کو ناکوں چنے چبوادئے ہیں- یہ امر اس حقیقت کا غماز ہے کہ وہ کسی بھی اسرائیلی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں-