جمعه 02/می/2025

اولمرٹ – عباس دوستی مغربی کنارے میں اسرائیلی دراندازی رکوانے میں ناکام

جمعہ 12-اکتوبر-2007

قابض اسرائیلی فوج نے 4اکتوبر تا 10 اکتوبر کی درمیانی مدت میں غرب اردن کے گرد ونواح میں 21 بار دراندازی کی-فلسطینی حقوق انسانی مرکز کی طرف سے جاری کردہ حقائق نامےکے مطابق اسرائیلی فوج نے روزانہ کی بنیاد پر مقبوضہ مغربی کنارے کے متعدد دیہات اور فلسطینی مہاجر کیمپوں میں دراندازیاں کیں – دراندازی کی یہ کاروائیاں فلسطینی صدراور اسرائیلی وزیر اعظم کے نمائندوں کی گذشتہ کئی ہفتوں میں متعدد ملاقاتوں اور مشوروں کے علی الرغم عمل میں آئیں ہیں-
حقائق نامے میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کو دہشت زدہ کرنے کے لئے دراندازی کی کاروائیوں کے لئے رات کا پچھلا پہر منتخب کیا جا تا ہے جب لوگ آرام کر رہے ہوتے ہیں- دراندازی کے وقت بھاری اسلحے سے فائرنگ اور بم دھماکوں سے عورتیں اور بچے دہشت زدہ ہو کر نفسیاتی امراض کا شکار ہو رہے ہیں- حقائق نامے کے مطابق دراندازی کے دوران فلسطینیوں کی پکڑ دھکڑ بھی شروع رہتی ہے- رپورٹ کے مطابق اس سال کے آغاز سے ابتک 2091فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیاہے- یہ تعداد فوجی ناکوں ، سرحدی کراسنگ اور پرامن احتجاجی مظاہروں میں حراست میں لئے جانے والے فلسطینیو ں کے علاوہ ہے-

مختصر لنک:

کاپی