جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل سے سکونت ترک کرنے والے یہودیوں کی دوبارہ آبادی کاری کا منصوبہ

جمعرات 11-اکتوبر-2007

اسرائیل میں سکونت ترک کرنے والوں کو صہیونی ریاست میں دوبارہ پرواپسی آمادہ کرنے کے لیے حکومت نے امدادی پیکج تیار کیا ہے- واپس آنے والے خاندان کو بیس ہزار ڈالر ز دیئے جائیں گے-
 سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں ساڑھے سات لاکھ افراد اسرائیل چھوڑ کر چلے گئے ہیں- امدادی پیکج کے تحت صہیونی حکومت آئندہ سال اسرائیل آنے والے ہر خاندان کو ہیلتھ انشورنس مہیا کرے گی- اسرائیل پہنچتے ہی وہ خاندان علاج معالجے کے حوالے سے انشورڈ ہو جائے گا-
 واضح رہے کہ موجودہ قانون کے مطابق صحت کی انشورنس کے لیے ہر خاندان کو تین ہزار آٹھ سو امریکی ڈالر بطور پریمیم ادا کرنا پڑتے ہیں -پریمیم ادائیگی کے چھ ماہ کے بعد انشورنس ملتی ہے- امدادی پیکج میں ٹیکس معافی سمیت متعدد سہولتیں شامل ہیں- حکومت اسرائیل واپس آنے والوں کے لیے ملازمت تلاش کرنے میں بھی مدد دے گی-

مختصر لنک:

کاپی