جمعه 02/می/2025

فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں آگ بھڑک اٹھی، 30 افراد زخمی

منگل 9-اکتوبر-2007

شام اور عراق کی سرحد پر واقع فلسطینی پناہ گزین کیمپ ’’التنف‘‘ میں آگ لگنے سے 29 پناہ گزین زخمی ہوگئے- التنف کیمپ میں عراق سے بھاگ کر آنے والے فلسطینی پناہ گزین مقیم ہیں- کیمپ میں آگ گیس کے پائپ کو آگ لگنے سے بھڑکی- آگ نے تیس خیموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا- التنف کیمپ میں خیموں کی تعداد ایک سو ہے جس میں 341 فلسطینی پناہ گزین مقیم ہیں- زخمیوں میں دو حاملہ خواتین بھی شامل ہیں- کیمپ میں آگ بجھانے کے وسائل ناکافی تھے-
واضح رہے کہ التنف کیمپ میں وہ فلسطینی پناہ گزین مقیم ہیں جو عراق پر امریکی قبضے کے بعد وہاں سے بھاگ کر آئیں- امریکی افواج اور ایجنٹوں کے ہاتھوں ان کی جانوں کو خطرہ تھا- عراق میں 25 ہزار فلسطینی پناہ گزین ہیں- امریکی افواج اور مسلح ملیشیا کی فائرنگ سے بیسیوں فلسطینی پناہ گزین عراق میں شہید ہو چکے ہیں- متعدد کو گرفتار کیا گیا- اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے مطالبے پر سوڈانی حکومت نے عراق سے بھاگ کر آنے والے فلسطینی پناہ گزینوں کو اپنے ملک ٹھہرانے کی منظوری دی ہے- البتہ ابھی تک عملی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی