جمعه 02/می/2025

غزہ میں پولیس اہلکار، القسام مجاہدین شہید کرنے کا منصوبہ ناکام

پیر 8-اکتوبر-2007

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں امن و امان تاراج کرنے والوں سے وہی سلوک کرے گی کہ جو قابض اسرائیلی حکومت کے کارندوں کے ذریعے علاقے میں فساد برپا کرنے والوں سے روا رکھا جاتا ہے- تنظیم نے اتوار کی صبح حماس کی ایگزیکٹو فورس کے ایک اعلی عہدیدار اورتحریک کے عسکری ونگ سے منسلک مجاہدین پر کو شہید کرنے کی ایک مجوزہ منصوبہ کو ناکام بنانے کا بھی عندیہ دیا ہے-
خانیونس میں حماس کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس پولیس نے القسام بریگیڈ کے مجاہد اور فلسطینی پولیس کے اعلی عہدیدار کو قتل کرنے کے منصوبے کا پتہ چلا کر اسے ناکام بنا دیا ہے- یاد رہے کہ مذکورہ اہلکار پر پہلے بھی ناکام قاتلانہ حملہ کیا چکا ہے- پولیس اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے فلول انقلابی پارٹی سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ القسام مجاہدین کی مسکن ایک عمارت کے باہر بارودی سرنگ نصب کر رہے تھے- حراست میں لئے جانے کے بعد ملزمان نے قاتلانہ حملے کے منصوبے کا اعتراف کرتے ہوئے اس بزدلانہ کارروائی کے منصوبہ سازوں کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بھاری رقم دیکر حماس کے کارکنوں کو شہید کرنے کا منصوبہ سونپا گیا تھا-
تحریک نے قاتلانہ حملے کی ناکامی پر اللہ کا شکر بجا لاتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ القسام مجاہدین اس وقت قابض اسرائیلی حکام سے برسرپیکار ہیں- ایسے میں ان کے خلاف اقدام کرنے والے صہیونی ریاست کے دوست ہی ہو سکتے ہیں- بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے دشمن کے آلہ کاروں کے ساتھ صہیونی دشمن جیسا سلوک ہی کیا جائے گا- اس سلسلے میں فلسطینی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے-

مختصر لنک:

کاپی