اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کئی ممالک میں جلسوں اور ریلیوں کے انعقاد پر عرب عوام اور عالم اسلام کا شکریہ ادا کیا ہے- غزہ کی پٹی میں حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے پریس ریلیز میں کہا کہ ان ریلیوں اور مظاہروں میں عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی- انہوں نے عرب ممالک اور مسلم دنیا کے عوام سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کر تے ہیں- انہوں نے کہا کہ وہ فلسطینیوں کی پشتیبانی کریں تاکہ وہ فلسطینی بیت المقدس اور مسجد اقصی کی واگزاری کی جنگ لڑتے رہیں-
انہوں نے مسلم حکمرانوں سے اپیل کی کہ صہیونیوں کو ناکام بنانے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں کیونکہ صہیونی اسرائیلیوں کے ہر اقدام کو قانونی بنا کر پیش کرتے ہیں ہے- انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں امریکہ میں ہونے والی کانفرنس کا مقصد یہ ہے کہ عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں اور فلسطینیوں کے جو دیرینہ مطالبات ہیں ان کو پس پشت ڈال دیا جائے-
دنیا کے مختلف ممالک میں جمعة المبارک کے روز مسلم عوام نے یوم قدس منایا اور جمعة المبارک کی ادائیگی کے بعد بڑے بڑے مظاہرے منظم کیے-
