جمعه 02/می/2025

مالی بدعنوانیوں پر اسرائیلی وزیر اعظم کو تفتیش کا سامنا

پیر 8-اکتوبر-2007

اسرائیلی پولیس نے وزیر اعظم ایہود اولمرٹ سے ان کی مالی خرد برد کے حوالے سے تفتیش شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے- اسرائیلی ریڈیو کے مطابق وزیر اعظم اولمرٹ پر بدعنوانی کے تین مقدمات ہیں اور آئندہ دو ایام میں اسرائیل کی اسپیشل پولیس وزیر اعظم سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر تفتیش کرے گی-
 ریڈیو رپورٹ کے مطابق اولمرٹ پر تل ابیب کے متعدد بنکوں کے خرید و فروخت اور اپنے منظور نظر افراد کو نوازنے کا الزام ہے- اسرائیلی وزیر اعظم نے گزشتہ برسوں کے دوران اپنے سیاسی اثر و رسوخ کے استعمال کو بروئے کار لاتے ہوئے ’’یوومی بنک‘‘ کے شیئرز فروخت کردیئے تھے- اس سودے میں اولمرٹ نے اپنے دو دوستوں ڈانیل ایراس اور فرانک لوئی کو بھی نوازا تھا-

مختصر لنک:

کاپی