جمعه 02/می/2025

فلسطینی راکٹ اسرائیلی پارلیمنٹ ہائوس تک پہنچنے والے ہیں

پیر 8-اکتوبر-2007

فلسطینی مزاحمت کاروں کے مقامی سطح پر تیار کردہ میزائلوں کی بڑھتی ہوئی رینج اور دور فاصلے پر مار کرنے کی صلاحیت میں اضافے پر اسرائیلی اراکین پارلیمان نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے- حال ہی میں مجاہدین کے تیار کردہ ’’کاتیوشا‘‘ میزائلوں کے 1948ء کے یہودی کالونیوں تک پہنچنے پر اسرائیلی حکومت اور فوج میں خوف کی ایک نئی لہر دوڑ گئی ہے-
 اپوزیشن جماعت ’’لیکوڈ‘‘ پارلیمانی بلاک کے سربراہ یووال شٹانٹس نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ حکومت صدر عباس سے مذاکرات میں الجھی ہوئی ہے جبکہ مجاہدین اسرائیل کے خلاف اپنی سرگرمیوں میں بہتر صلاحیت پیدا کررہے ہیں- پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران نکتہ اعتراض کے دوران انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ مجاہدین کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں بالآخر پارلیمنٹ کی عمارت تک پہنچ جائیں گی اور حکومت کو خبر تک نہ ہوگی- کاتیوشا راکٹوں کے دور تک مارکرنے کی صلاحت پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ راکٹ اسرائیل کے لیے چیلنج بنتے جارہے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی