چهارشنبه 30/آوریل/2025

لبنان جنگ میں فوج سے سنگین غلطیاں ہوئیں: اسرائیلی آرمی چیف

پیر 8-اکتوبر-2007

اسرائیل چیف آف آرمی سٹاف جنرل گابی اشکنازی نے گزشتہ برس کی اسرائیل لبنان جنگ میں شکست اور فوج کی کمزوریوں کا اعتراف کیا ہے- تل ابیب میں جنگ میں نمایاں خدمات انجام دینے والے سپاہیوں اور افسروں کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں فوج سے غلطیاں ہوئی لیکن یہ غلطیاں دوبارہ نہیں دہرائی جائیں گی-
 یہ جنگ اسرائیلی فوج کے لیے ایک نیا ٹیسٹ تھا اور حزب اللہ سے شکست نے یہ سبق دیا کہ جنگ کے لیے کون کون سے اقدامات ناگزیر ہیں- گابی نے مزید کہا کہ وہ فوج کو ایک بار پھر نئے چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار کررہے ہیں اور آئندہ کسی بھی معرکے میں اسرائیلی فوج کو ناقابل شکست بنادیا جائے گا-

مختصر لنک:

کاپی