پنج شنبه 01/می/2025

پولیس ہیڈ کوارٹر کو متنازعہ علاقے میں منتقل کرنے کا اسرائیلی فیصلہ

پیر 8-اکتوبر-2007

اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر آفی دیختر نے غرب اردن کے پولیس ہیڈ کوارٹر کو مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن کے درمیان متنازعہ علاقے میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے- تفصیلات کے مطابق اسرائیلی حکام نے غرب اردن اور القدس کے درمیان ’’معالیہ ادومیم‘‘ کے علاقے میں پولیس ہیڈ کوارٹر تعمیر کیا ہے- عالمی سطح پر اس جگہ کو متنازعہ قرار دیا گیا تھا-
 تنازع کی وجہ ’’معالیہ ادومیم‘‘ میں غیر قانونی یہودی کالونیوں کے قیام اور نسلی دیوار کی تعمیر کے علاوہ جغرافیائی لحاظ سے خطے کو تقسیم کرنے کا اسرائیلی منصوبے ہیں-
دوسری جانب عبرانی اخبار ’’ہارٹز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا نیا ہیڈ کوارٹر EI ایک ایسی جگہ میں قائم ہے جہاں سے اقوام متحدہ یہودی کالونیاں اور اسرائیلی سرکاری عمارات کی تعمیر سے روکنے کا مطالبہ کرچکی ہے-

مختصر لنک:

کاپی