چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکہ نے اسرائیل کو جدید ترین ہتھیار فراہم کردیئے

پیر 8-اکتوبر-2007

امریکی وزارت دفاع پینٹاگان نے اسرائیل کو دو ارب بیس کروڑ ڈالر کا جدید ترین اسلحہ دینے کا فیصلہ کیا ہے- وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جدید ہتھیاروں کی فراہمی کا معاہدہ ہوا تھا تاہم اس معاہدے کی باقاعدہ منظوری کے بعد اسے عملی شکل دی جارہی ہے-
جدید اسلحے میں فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل، لیزر گائیڈڈ میزائل، دو ہزار ہلکے لیزر گائیڈڈ میزائل، بی ایل یو طرز کے پچاس بھاری، بم سات سو، فضاء سے زمین پر مار کرنے والے میزائل، پچیس کلو گرام وزنی گیارہ ہزار سات تو عام بموں کے علاوہ ہزاروں دستی بم شامل ہیں- معاہدے میں اسلحہ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اسرائیل میں فوجی عمارات اور تنصیبات کی تعمیر و مرمت بھی شامل ہے- امریکہ اسرائیل میں فوجی بیرکوں کی تعمیر کے لیے رقوم کے علاوہ ماہرین تعمیرات کی خدمات بھی فراہم کرے گا-

مختصر لنک:

کاپی