مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوجی خفیہ ادارے کی ایک مکمل یونٹ درزیوں پر مشتمل ہے- سیٹلائٹ چینل ’’ٹین‘‘نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی شہر حیفا کے قریب ایک چھوٹے اسرائیلی فوجی اڈے کی موجودگی کا انکشاف کیاہے – ا س فوجی چھائونی میں تمام فوجی درزی مذہب سے تعلق رکھنے والے ہیں-
درزیوں کی یونٹ ’’حتساب یونٹ ‘‘کا حصہ ہے جو ظاہری معلومات یعنی ریڈیو ، ٹی وی اور دوسرے مواصلاتی ذرائع سے ملنے والی معلومات کا جائزہ لیتی ہے – ذرائع کے مطابق حزب اللہ کے سابق سربراہ حسین الموسوی کے خاتمے میں اسی یونٹ کا بہت بڑا کردار ہے – یہ یونٹ حسین الموسوی کی لبنان کے شیعہ دیہاتوں اور شہروں میں نقل و حرکت کا جائزہ لیتا تھا-