صدر بش کی دعوت پر واشنگٹن میں بلائی جانے والی مجوزہ امن کانفرنس کے حوالے سے اسرائیل اور فلسطین کی ٹیکنیکل ٹیمیں آئندہ ہفتے پس میں ملنے اور اجلاسوں کا سلسلہ شروع کریں گی – اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق ٹیکنیکل ٹیمیں کانفرنس کے لئے متفقہ نکات پر مشتمل دستاویز تیار کریں گی-
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم ایہوداولمرٹ اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان پندرہ روز بعد ملاقات متوقع ہے – وہ اس ملاقات میں اختلافی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے – ذرائع کے مطابق اسرائیل دوسرے عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب کی کانفرنس میں شرکت کا خیر مقدم کرے گا کیونکہ سعودی عرب علاقے میں بڑی اہمیت کا حامل ملک ہے-
