قابض اسرائیلی افواج نے مقبوضہ بیت المقدس میں تعمیراتی سلسلے میں دو جگہوں پر زمین کی کھدائی اور زمین ہموار کرنے کا کام شروع کردیاہے – فلسطینی انسانی حقوق کے مطابق اسرائیلی حکومت کھدائی کاکام ریلوے اسٹیشن کی تعمیر کی غرض سے کررہی ہے-
ایک اسٹیشن بیت المقدس اور رام اللہ کے راستے پر اور دوسرا الشیخ اسٹیڈیم سے شمال کی جانب سے دو سو میٹر کے فاصلے پر تعمیر کیا جا رہاہے – دوسری جانب قابض افواج نے سرکاری و غیرسرکاری جگہوں پر بجلی کے کھمبے لگانے کا کام شروع کردیا ہے – یہ کھمبے بیت لحم کے مغربی جنوبی حصے میں واقع یہودی بستیوں کو بجلی فراہم کرنے کے لئے لگائے جا رہے ہیں-