جمعه 02/می/2025

غزہ اور مصر کے درمیان حماس ارکان کی آمد و رفت پر اسرائیل کا احتجاج

اتوار 7-اکتوبر-2007

اسرائیل نے غزہ اور مصر کے درمیان بارڈر سے حماس اراکین کی آمد و رفت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مصر سے سخت احتجاج کیا ہے- اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر سے غزہ میں حماس اراکین کی آزادانہ نقل و حرکت پر سخت تشویش ہے- بیان میں مزید کہا گیا مصری حکام کی جانب سے حماس اراکین کو نہ صرف آنے جانے پر روکا نہیں جاتا بلکہ ان کی مدد بھی کی جاتی ہے- بیان میں کہا گیا ہے کہ بحال حال ہی میں مصر نے حماس کے 80 ارکان کو مصر سے غزہ داخل ہونے میں مدد کی-
دوسری جانب عبرانی اخبار ’’ہارٹز‘‘ کی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ 2005ء میں اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان گزرگاہوں کا کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کو دیے جانے کے بعد مزاحمت کاروں کی نقل و حرکت میں آسانی اور اسرائیل کی نگرانی ختم ہونے سے اسرائیلی فوج کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے-

مختصر لنک:

کاپی