جمعه 02/می/2025

اسرائیلی فوج غزہ میں داخل ہوگئی

اتوار 7-اکتوبر-2007

اسرائیلی فوج کی غزہ میں دراندازیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے- تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج غزہ کے مشرق سمت میں واقع گزرگاہ ’’المنطار‘‘ سے غزہ میں داخل ہوئی اور شہری تنصیبات پر حملے کیے- اسرائیلی فوج تین ٹینکوں اور تین بلڈوزروں کے ہمراہ غزہ میں 3 سو میٹر اندر داخل ہوئی-
 بلڈوزروں کے ذریعے کئی کھیتوں میں فصلوں کو مسمار کردیا گیا- اس دوران قابض فوج نے متعدد مکانات پر گولے بھی داغے جس سے مکانات کو جزوی نقصان پہنچا- اس دوران اسرائیلی جنگی طیارے بھی غزہ کی فضائوں میں مسلسل پروازیں کرتے رہے-

مختصر لنک:

کاپی