اسرائیلی چیف آف آرمی سٹاف جنرل گابی اشکنازی نے صدر شمعون پیریز سے مطالبہ کیا ہے کہ حماس کے ہاں جنگی قیدی ’’جلعاد شالیط‘‘ کی رہائی تک کوئی فلسطینی قیدی رہا نہ کیا جائے- صدر کے نام لکھے گئے ایک مراسلے میں اشکنازی نے کہا کہ فلسطینی اسیروں کو معافی دینا اور اعتماد سازی کے لیے انہیں رہا کرنا اخلاقی اور قانونی طور پر درست نہیں-
دوسری جانب اسرائیلی حکام نے آرمی چیف کے مطالبے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے- عبرانی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اشکنازی کے خط پر بحث و تمحیص جاری ہے اور حکومت کے بیشتر عہدیداروں نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے خلاف تجویز دینے پر آرمی چیف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے-