قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے غرب اردن کا متعدد شہروں میں بلاجواز دراندازیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے- تفصیلات کے مطابق ستمبر کی ستائیس تاریخ سے رواں ماہ اکتوبر کی تین تاریخ تک قابض فوج نے غرب اردن میں اکیس دراندازیوں کا انکشاف کیا- دراندازیوں کے دوران قابض فوج نے شہریوں کو زدوکوب کرنے کے ساتھ ساتھ کئی مکانات کو بھی مسمار کردیا گیا-
مرکز اطلاعات فلسطین کو موصولہ رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے گزشتہ ہفتے کے دوران نہتے شہریوں پر کئی بار بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد خواتین اور بچے زخمی ہوگئے- پکڑ دھکڑ کی کارروائیوں میں پچیس فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا- گرفتار شدگان پر اسرائیل کے خلاف برسرپیکار مزاحمت کاروں کی مدد کا الزام عائد کیا گیا ہے-
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی دراندازیوں کے دوران صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے درمیان مذاکرات جاری ہیں- مذاکرات کے تسلسل کے ساتھ ساتھ اسرائیلی جارحیت اور دراندازیاں دن بدن بڑھتی جارہی ہیں-