چهارشنبه 30/آوریل/2025

شرپسند عناصر کے خلاف غزہ میں کاروائی ہوئی : فلسطینی وزارت داخلہ

ہفتہ 6-اکتوبر-2007

غزہ کی پٹی میں فلسطینی اتھارٹی کی وزارت داخلہ کے ترجمان ایحاب الغسین نے خبردار کیا ہے کہ فتح کا باغی گروپ کے باقی ماندہ افراد تک عدالت کا ہاتھ پہنچ جائے گا اور انہیں غزہ کی پٹی میں اپنے جرائم کی سزا ملے گی-
الغسین نے اپنے بیان میں کہا کہ فتح کے باغی گروپ کو رام اللہ سے مالی امداد موصول کرتا ہے یہ موقع نہ دیا جائے گا کہ وہ غزہ کے امن و امان کو تباہ و برباد کرے- انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں بم چلانے والوں اور اس کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو گرفتار کرلیا جائے گا- انہوں نے کہا کہ پولیس نے پہلے ہی کئی ایسے لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے جو امن و امان تباہ کرنے میں مشغول رہے-
چند روز قبل باغی گروپ کے ارکان نے تین سپاہیوں پر ہینڈ گرنیڈ پھینکے جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور ان کی حالت نازک پولیس نے ان لوگوں کا پیچھا کیا اور کئی ملزموں کو گرفتار کرلیا-
علاوہ ازیں مغربی کنارے میں رام اللہ حکومت کے اشارے پر فتح گروپ کے مسلح دستے گزشتہ چار ماہ میں حماس کے پانچ سو کارکنان، سیاسی لیڈروں اور ہمدردوں کو گرفتار کرچکے ہیں- علاوہ ازیں ایک سو تین خیراتی اداروں کو بند کیا جاچکا ہے- ان میں سے اکثر کا تعلق حماس سے ہے- انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حماس نے گرفتار شدہ کارکنوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کیا جاتا ہے اور ان میں سے کئی ایک کی حالت نازک ہے- مغربی کنارے کے دورہ ٹائون میں فلسطینی طالب علموں نے اپنے استاد کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کیا اور داخلی سلامتی کے فلسطینی اتھارٹی کے محکمے کے خلاف نعرے لگائے-

مختصر لنک:

کاپی