جمعه 02/می/2025

شیخ رائد صلاح مکہ مکرمہ سے واپس فلسطین پہنچ گئے

جمعہ 5-اکتوبر-2007

اسرائیل کے 1948ء کے مقبوضہ فلسطین میں قائم اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ رائد صلاح عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس فلسطین پہنچ گئے ہیں-شمالی فلسطین میں قائم اسلامی تحریک کے دفتر سے جاری ایک بیان کہاگیا ہے کہ شیخ رائد صلاح نے اپنے دورہ مکہ مکرمہ کے دوران سعودی عرب کے علاوہ دیگر ممالک سے آئے ہوئے کئی اہم راہنمائوں سے ملاقاتیں کیں-
اس دوران انہوں نے اسلامی کانفرنس کے سرکردہ عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کی – اپنے سعودی عرب کے دورے کے دوران مکہ مکرمہ او ر مدینہ منورہ میں مسجد اقصی کے حوالے سے کئی لیکچر بھی دیے- شیخ رائد صلاح کا کہنا ہے اس دورے کے دوران انہوں نے محسوس کیا کہ تمام مسلمان قبلہ اول کی  آزادی کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں اورقبلہ اول کے پنجہ یہود میں ہونے پر دکھی ہیں- شیخ رائد صلاح نے سعودی حکام سے بھی ملاقاتیں کیں اور قبلہ اول کے حوالے سے یہودیوں کی سازشوں سے انہیں  آگاہ کیا- اس دوران انہوں نے دنیا بھر سے  آئے ہوئے معتمرین سے بھی ملاقاتیں کر کے ان کی توجہ قبلہ اول کی طرف مبذول کرائی-

مختصر لنک:

کاپی