جمعه 02/می/2025

پناہ گزینوں کے لیے اسرائیلی میں کوئی جگہ نہیں:اسرائیلی وزیر خارجہ

جمعہ 5-اکتوبر-2007

اسرائیلی وزیر خارجہ ٹسیبی لفینی نے کہا کہ اسرائیل یہودیوں کا وطن ہے جبکہ فلسطینیوں کا وطن ان کی اپنی ریاست ہوگی- ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی آخری سیشن کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا- انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے بے دخل کیے گئے فلسطینیوں کے لیے اسرائیل میں کوئی جگہ نہیں اور اقوام متحدہ کو اس معاملے میں اسرائیل سے تعاون کرنا چاہیے-
ٹسیبی نے صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے درمیان ہونے والی بات چیت کو دونوں ممالک کے لیے انتہائی مفید قراردیا- انہوں نے کہا کہ دوطرفہ مذاکرات ہی فلسطین اور اسرائیل کو قیام امن کے صحیح مقام تک لے جا سکتے ہیں- انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں ناکامی کا نقصان بھی دونوں فریقوں کو ہو گا – اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک  آزاد فلسطینی ریاست خود اسرائیل کے مفاد میں ہے- یہی وجہ ہے اسرائیل ایک  آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کوشاں ہے- اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کو انتخابات سے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے لفینی نے کہا کہ عالمی برادری فلسطین میں اعتدال پسندوں کو  آگے لانے کے لیے تعاون کرے-انہوں نے کہا کہ فلسطین میں حماس جیسی متشدد جماعتوں کی موجودگی میں قیام امن کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا-قدامت پسند اسلامی قوتوں کے اقتدار میں  آنے کا راستہ مل کر روکنا ہو گا –

مختصر لنک:

کاپی