فلسطینی صدر محمودعباس کے زیر کمانڈ سکیورٹی فورسزکا اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے- غرب اردن کے جنوبی شہر نابلس میں سکیورٹی حکام نے رات گئے سرچ آپریشن شروع کیا- اس دوران شہریوں کو آدھی رات کے وقت جگا کر زدو کوب کیا گیا-
الخلیل شہر میں نماز مغرب کے بعدحماس اراکین کے خلاف کریک ڈائون کیا گیا- کارروائی کے دوران ایک امام مسجد سمیت تین افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا- گرفتار شدگان کا تعلق حماس سے بتایا جاتا ہے- عباس ملیشیا کے تحت غرب اردن میں قائم جیلوں میں حماس اسیران پر بد ترین تشدد کیاجارہاہے- رام اللہ کی جنید جیل میں قید سیکڑوں حماس اراکین کو بغیر کسی مقدمے کے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے-