جمعه 02/می/2025

اسرائیل نے تاریخی حفاظتی دیوار مسمار کردی

جمعرات 4-اکتوبر-2007

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں تاریخی حفاظتی دیوار مسمار کردی- تفصیلات کے مطابق قابض فوج کے ایک دستے نے بیت المقدس کے قدیم دروازے باب الخلیل سے ملحقہ حفاظتی دیوار کو بلڈوزوروں کے ذریعے مسمار کردیا- یہ دیوار آج سے چار سو اکنانوے سال قبل مسلمان حکمران سلطان سلیمان قانونی نے مقبوضہ بیت المقدس کی حفاظت کے لیے تعمیر کی تھی-
دریں اثناء فلسطین میں محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر اور مفتی القدس شیخ حسین نے واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی آثار قدیمہ پر حملہ قرار دیا- ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین سے حیلوں بہانوں کے ذریعے مسلمانوں کے مقدس تاریخی مقامات کا نقشہ ختم کرنا اور فلسطینی خصوصاً القدس کو یہودیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے- انہوں نے دیوار دوبارہ تعمیر کرنے کا عزم ظاہر کیا اور شیخ حسین نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مسمار شدہ دیوار کی دوبارہ تعمیر کے لیے ان کا ساتھ دیں-

مختصر لنک:

کاپی