اسرائیلی وزارت دفاع نے شام پر کسی بھی ممکنہ حملے کو خارج از امکان قرار دیا ہے- وزارت دفاع کے مشیر برائے سیاسی امور جنرل عاموس گیلاس نے کہا ہے کہ شام اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باوجود اسرائیل کا شام پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم وہ شام کی فوجی نقل و حرکت اور اس کی جوہری ہتھیاروں کے حصول پر نظر رکھے ہوئے ہے-
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے- تاہم شام کے ساتھ فوری طور پر الجھنے کا کوئی پروگرام نہیں- ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تل ابیب کو دمشق کی بڑھتی ہوئی جوہری سرگرمیوں سے تشویش ہے- انہوں نے اعتراف کیا کہ گزشتہ ماہ شام کی سرحد پر حملے کا مقصد شام کے جوہری ٹھکانوں کو تباہ کرنا تھا-