اسرائیلی فوج نے آئندہ ماہ نومبر میں غزہ کی پٹی پر اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری کرلی ہے- اسرائیلی ٹی وی چینل کے مطابق اسرائیلی نائب وزیر دفاع ماگان فلنائی نے کہا ہے کہ اسرائیل آئندہ ماہ تک غزہ پر حملے کی تیاریاں مکمل کرے گا-
انہوں نے حملے کی حتمی تاریخ بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ حملے کے وقت کا تعین بعد میں کیا جائے گا- اسرائیل فی الحال حماس کے ٹھکانوں کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات جمع کررہا ہے- ماگان نے مزید کہا کہ اسرائیل حماس کا خطرہ جلد از جلد ختم کرنا چاہتا ہے-