جمعه 02/می/2025

اسی ہزار یہودی انخلاء کے لیے بے قرار

بدھ 3-اکتوبر-2007

امریکی صدر جارج بش کی دعوت پر نومبر میں منعقدہ مشرق وسطی امن کانفرنس کے قریب آنے کے پرغرب اردن میں یہودی آباد کاروں میں انخلاء کے حوالے سے بے چینی پائی جاتی ہے-
عبرانی اخبار ’’معاریف‘‘ کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن میں نسلی دیوار کے برابرمیں
آباد یہودی کالونیوں سے انخلاء کی خبریں تیزی سے گردش کررہی ہیں کہا جارہا ہے کہ اسرائیلی حکومت امن کانفرنس میں غرب اردن کے یہودی آباد کاروں کو متبادل مقامات پر منتقل کرنے کے لیے آباد کاروں کو معاوضے فراہم کرے گی- دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے یہودی آباد کاروں کو ایسی افواہوں پر یقین نہ کرنے کی تاکید کی ہے- ان کا کہنا ہے کہ غرب اردن سے انخلاء کا تصور ذہن سے نکال دیا جائے-
صدر بش کی امن کانفرنس کا مقصد خطے میں امن و امان کی بحالی کے لیے دیگر اقدامات اٹھانے ہیں، جن میں غرب اردن سے انخلاء شامل نہیں-

مختصر لنک:

کاپی