جمعه 02/می/2025

اسرائیل نے ایٹمی ایندھن برآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا

بدھ 3-اکتوبر-2007

اسرائیل نے اپنے دوست ممالک کو جوھری ایندھن فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے- عبرانی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور بھارت کے درمیان ایٹمی ایندھن کی فراہمی کے معاہدے کے بعد اسرائیل نے بھی اسی طرز کے معاہدات کرنے کا فیصلہ کیا ہے-
اس سلسلے میں تل ابیب نے مختلف ممالک جن کا نام نہیں لیا گیا ان سے ایٹمی ایندھن کی فراہمی کے حوالے سے اور پرامن مقاصد کے لیے ایٹمی توانائی برآمد کرنے کے لیے لابنگ بھی شروع کی ہے- مختلف ممالک حقیقی طور پر روابط کا سلسلہ بھی جاری ہے- واضح رہے کہ عالمی سطح پر ایٹمی توانائی کی دوسرے ممالک کو فراہمی غیر قانونی ہے- جبکہ امریکہ اور بھارت کے درمیان جوہری توانائی معاہدے پر بھی عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے-

مختصر لنک:

کاپی