جمعه 02/می/2025

عید منانے کے لیے تیس ہزار یہودیوں کی القدس آمد

بدھ 3-اکتوبر-2007

عبرانی سال کے آغاز میں عید منانے کے لیے دنبا بھر سے ہزاروں یہودی مقبوضہ بیت المقدس میں جمع ہوئے- تفصیلات کے مطابق نسل پرست یہودیوں کی ایک بڑی تعداد نے القدس کے گلی کوچوں میں مارچ کیا اور لانگ مارچ کے دوران عربوں اور مسلمانوں کے خلانف نعرے بازی کی-
حال ہی میں مقبوضہ بیت المقدس میں منعقدہ اس اجتماع میں تیس ہزار یہودی القدس آئے اور مقامی یہودیوں کے ساتھ ملکر عید منائی- اس دوران یہودیوں کے تحفظ کے لیے القدس میں اسرائیلی فوج کی ایک بڑی تعداد تعینات کی گئی تھی- واضح رہے کہ نسل پرست عیسائیوں کی بھی ایک بڑی تعداد یہودیوں سے اظہار یکجہتی کیا اور ان کی خوشی میں شامل ہوئے- ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر سے چھ ہزار عیسائی القدس پہنچے-

مختصر لنک:

کاپی