اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اسرائیل کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کو اسرائیلی حکومت کی ایک چال قرار دیا- ان خیالات کا اظہار حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے غزہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا- انہوں نے کہا کہ اسرائیل چند قیدیوں کو رہا کر کے آئندہ صدر بش کی دعوت پر آنے والی امن کانفرنس میں دوسرے بنیادی مطالبات سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے-
انہوں نے کہا کہ اسی طرح کے اسرائیلی وعدے دراصل کسی چال کا مظہر ہوتے ہیں- ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں بارہ ہزار فلسطینی بے گناہ قید ہیں، جن کا رہا کیا جانا ان کا حق ہے جبکہ دیگر مطالبات سے صرف نظر کرنے کے لیے چند قیدیوں کو رہا کرنا اسرائیلی دھوکہ بازی ہے- صدر عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کو بھی انہوں نے سازشوں کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرات فلسطینی عوام کے بنیادی مطالبات پر سودے بازی کے لیے ہو رہے ہیں-