اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے مصری حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی کے نزدیک مصری سرحد پر واقع صلاح الدین گیٹ سے درجنوں اہم فلسطینی شخصیات کی واپسی کے فیصلے کا خیرمدم کیا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے رفح ٹرمینل کھل جانے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں-
حماس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن اوراصلاح و تبدیلی بلاک کے ترجمان ڈاکٹر صلاح البرداویل نے کہاہے کہ جو لوگ واپس آ رہے ہیں وہ تمام مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اہم افراد ہیں جنہوں نے یہودیوں کے قائم کردہ اوجا ٹرمینل سے واپس آنے سے انکار کردیاتھا کیونکہ یہ ان کے نزدیک بے غیرتی کے مترادف تھا-
برداویل نے کہا کہ حماس کے نزدیک یہ مثبت اقدام ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس کے بعد رفح ٹرمینل بھی معاہدے کے ذریعے کھل جائے گا- خصوصاً ان لوگوں کے لئے جو حج کرنے کے لئے جانا چاہتے ہیں- غزہ کی پٹی کے مبصرین کاکہناہے کہ اس اقدام سے قبل عالمی برادری میں بھی صلاح مشورہ کیاگیاتھا تاکہ سرحد پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے –
