پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی بنک نے غزہ بنکوں کے ساتھ معاملات منقطع کا فیصلہ ملتوی کردیا

منگل 2-اکتوبر-2007

اسرائیلی قومی بنک ’’ھبو علیم‘‘ نے غزہ کے بنکوں کے ساتھ مالی معاملات منقطع کرنے حکومتی فیصلے پر عمل درآمد فوری طور پر خارج از امکان قرار دیا ہے-
 عبرانی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے اسرائیلی بنکوں کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ غزہ کے تمام بنکوں کے ساتھ اپنے مالی معاملات کے لین دین ختم کردیں جبکہ ’’ھبوعلیم‘‘ بنک نے حکومتی ہدایات کو فوری طور پر قابل عمل قرار نہیں دیا گیا- دوسری جانب غرب اردن میں قائم فلسطینی بنکوں کے ساتھ معاملات جاری رکھنے کی ہدایات کی گئی ہیں تاکہ سلام فیاض حکومت کی غیر آئینی حکومت کی مالی مدد کی جاسکے-

مختصر لنک:

کاپی