پی ایل او کے ایک لیڈر اور عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین (جنرل کونسل) کے سیکرٹری جنرل احمد جبریل نے کہاہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اور فلسطینی اتھارٹی کی غیر دستوری حکومت کے وزیراعظم سلام فیاض نے اقتدار اور اس کے لئے قانونی قوت امریکہ، اسرائیل اور چند عرب ممالک کی مدد سے حاصل کی ہے-
لندن سے شائع ہونے والے روزنامہ القدس العربی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے محمود عباس سے اپیل کی کہ وہ امریکہ اوراسرائیل کے پھندے میں نہ آئیں اور امریکیوں کو بتادیں کہ اوسلو معاہدے میں جو حقوق فلسطینیوں کے لئے طے کئے گئے ہیں وہ کافی سے زیادہ ہیں- انہوں نے کہا کہ فتح سے تعلق رکھنے والے ان لیڈروں کے نام جاری کردیئے جائیں گے جو یاسرعرفات کے قتل میں ملوث ہیں-
