فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کہاہے کہ وہ آئندہ کبھی بھی حماس کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے، اس طریقے سے فلسطینیوں اور عالم عرب نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے جو کوششیں کی ہیں ان کے آگے رکاوٹ کھڑی کردی گئی ہے- فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے واشنگٹن میں کہا کہ غزہ کی پٹی پر کنٹرول حاصل کررکھاہے اس صورت حال کو تبدیل ہوناچاہیے اور اگر حماس چاہتی ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ بحال ہوا تو اس کو چاہیے کہ پرانی حالت بحال کرے،تب ہی مذاکرات ہوسکتے ہیں-
محمود عباس نے امریکہ کی جانب سے حماس کے بائیکاٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس معاملے میں واشنگٹن اور میرا موقف ایک ہے- واشنگٹن نے غزہ کی پٹی کو دشمن علاقہ قرار دے رکھاہے اور پی ایل او نے غزہ کی پٹی کو دشمن علاقہ قرار دے دیا ہے-
