اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری بازو قسام بریگیڈ کے دو ارکان شمالی غزہ کی پٹی کے جبالیہ قصبے میں اسرائیلی فوجی دستوں سے لڑائی کے دوران شہید ہوگئے-
قسام بریگیڈ نے اپنے اعلان میں کہاہے کہ حملہ آور فوجی دستوں سے باضابطہ لڑائی میں دو ارکان شہید ہوگئے، اسرائیلی فوجی بھی اس لڑائی میں زخمی ہوئے- بیان میں کہاگیاہے کہ دونوں شہیدوں نے شہید ہونے سے قبل انٹی پرسنل ہتھیار چلا دیئے تھے- اسرائیلی فوج نے قبل ازیں اعلان کیاتھاکہ دوفلسطینی جبالیہ کے مشرق میں شہید کردیئے گئے، انہوں نے اسرائیلی فوجیوں پر گرنیڈ پھینکے تھے-
