جمعه 02/می/2025

اقوام متحدہ اور چار ممالک کی کمیٹی اسرائیل کے حمایتی ہیں: حماس

پیر 1-اکتوبر-2007

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹ جان ڈیوگرڈ کے اس بیان کو خوش آئند قرار دیا ہے جس میں انہوں نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی چار رکنی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے غیر معمولی حمایتی ہیں اور فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جرائم کی رپورٹ کو نظر انداز کررہے ہیں-
غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ترجمان سامی ابوزہری نے اپنے پریس ریلیز میں کہاہے کہ اس بیان سے ظاہر ہوتاہے کہ اقوام متحدہ اور اس کے سیکرٹری جنرل اسرائیل کو غیر معمولی حمایت سے نوازتے ہیں نیز فلسطینیوں کے خلاف جو تشدد ہو رہاہے ان سے نظریں چرا رکھی ہیں-
جان ڈیوگرڈ کے بیان سے یہ بھی واضح ہوتاہے کہ چار ممالک کی کمیٹی بھی اسرائیل کی طرف داری کرتی رہی ہے- جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ مصالحت کے لئے قائم نہیں کی گئی ہے بلکہ اس قائم کی گئی ہے تاکہ قابض اسرائیل اور اس کے مذموم مقاصد کی خدمت کرے-
سامی ابوزہری نے فلسطینی اتھارٹی کی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ چار ممالک کی کمیٹی سے غیر معمولی امیدیں وابستہ کرنا چھوڑ دیں جس نے ہمیشہ فلسطینیوں کے خلاف کام کیاہے-

مختصر لنک:

کاپی