جمعه 02/می/2025

کانفرنس کو ناکامی سے بچانے کے لئے حتمی حیثیت کے مذاکرات نہ کریں

پیر 1-اکتوبر-2007

اسرائیل کی وزیر خارجہ لیفنی نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے اپیل کی ہے کہ فلسطین کی حتمی ریاست کے بارے میں مباحثے کو فی الحال ملتوی کردیں تاکہ 2نومبر کو امریکہ میں ہونے والی کانفرنس ناکام نہ ہو جائے-
ایک عبرانی روزنامے نے تحریر کیا ہے کہ لیفنی نے نیویارک میں محمود عباس سے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ جرات کامظاہرہ کریں اور ان معاملات سے نبرد  آزما ہوں – یدیعوت احرانوت کے مطابق اس ملاقات میں فلسطینی اتھارٹی اور سلام فیاض حکومت کے کئی افسران نے شرکت کی تھی-
بیان میں مزید کہاگیاہے کہ لیفنی ،فلسطینیوں سے ملاقات کے نتائج  آنے سے قبل ہی عرب ممالک سے تعلقات بحال کرتی ہیں، روزنامہ ’’ہارٹس‘‘کا کہناہے کہ دونوں پارٹیاں بڑی کوشش کررہے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی