فلسطینی سیاسی جماعت محاذ برائے آزادئ فلسطین نے کہا ہے کہ فتح قیادت سابق صدر یاسر عرفات کو زہر دینے میں ملوث ہے- شام کے دارالحکومت دمشق میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے محاذ آزادی کے مرکزی راہنماء احمد جبریل نے کہا کہ صدر عباس اور سلام فیاض غیر آئینی اقدامات کی وجہ سے قوم میں اپنی آئینی حیثیت ختم کرچکے ہیں-
انہوں نے کہا کہ صدر عباس اور سلام فیاض کی سازشوں کے پس پردہ امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے- امریکہ اور اسرائیل فتح قیادت کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرتے آئے ہیں- احمد جبریل نے کہا کہ ان کے پاس ایسے شواہد موجود ہیں جن میں سابق صدر یاسر عرفات کو زہر دینے میں فتح کی اعلی قیادت کے ملوث ہونے کے اشارے ملتے ہیں- ایک سوال کے جواب میں محاذ آزادی کے راہنماء نے کہا کہ سابق صدر کے قتل میں اسرائیلی خفیہ ادارے ’’موساد‘‘ نے عرفات مخالف فتح قائدین کے ساتھ تعاون کیا اور عرفات کے قتل میں ان کی مدد فراہم کی- انہوں نے کہا کہ وہ مناسب وقت پر ان شواہد کو منظر عام پر لائیں گے-